National Electric Power Regulatory Authority

Islamic Republic of Pakistan


Awareness Campaign for General Public

آگہی مہم برائے عوام الناس

1.

Don’t install kunda connection. This can lead to potentially fatal electric shock.

بجلی کے تاروں پر کنڈا مت لگاۓ ۔ اپنی جان کو خطرے میں مت ڈالیں ۔

2.

Conduct regular inspection of internal wiring at house, shop or factory by licensed electrician.

اپنے گھر، دکان یا فیکٹری کی اندرونی وائرنگ کا باقاعدہ معائنہ لائسنس یافتہ الیکٹریشن سے تواتر کے ساتھ کرواتے رہیں ۔

3.

Don't try to repair electrical items by yourself at home, shop or factory, call licensed electrician.

اپنے گھر، دکان یا کارخانے میں بجلی کی اشیاء کی مرمت کا کام خود نہ کریں بلکہ لائسنس یافتہ الیکٹریشن کو بلائیں ۔

4.

Don’t connect loose open wires without electrical plug in the socket.

بجلی کے ساکٹ میں تاریں پلگ کے بغیر مت  ڈالیں ۔

5.

Use proper wiring within conduit.

بجلی کے تاروں کے لیے کنڈیوٹ استعمال کریں ۔

 6.

 During rain, don’t use switch board or appliances if wet or submerge in water. Call licensed electrician to check the appliance before use.

بارش کے دوران ، گیلے یا پانی میں ڈوبنے والے سوئچ بورڈ یا بجلی کے آلات استعمال نہ کریں ۔ استعمال سے پہلے لائسنس یافتہ الیکٹریشن سے معائنہ کروائیں ۔

 7.

Electrical installations, extension cords and switch boards should be mounted at appropriate height, away from reach of children, heat and water.

بجلی کے سوئچ بورڈ اور تاریں چھوٹے بچوں ، آگ اور پانی کی پہنچ سے دور مناسب اونچائی پر لگائیں ۔

 8.

Don’t overload electrical switch, socket and plug as it may lead to overheating and fire.

بجلی کے سوئچ ، ساکٹ اور پلگ کو اوورلوڈ نہ کریں کیونکہ یہ گرم ہو کر آگ لگنے کا باعث بن سکتے ہیں ۔

 9.

Don’t construct/ extend the building under or near the power lines.

بجلی کے تاروں کے نیچے یا اس کے قریب عمارت کی تعمیر اور توسیع نہ کریں ۔

10.

Children should not play near electric pole and lines, especially in rain.

بچوں کو بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے قریب بالخصوص بارش کے موسم میں مت کھیلنے دیں ۔

 11.

Never fly kites near electrical lines, kite string can carry enough voltage to kill.

بجلی کی تاروں کے قریب  پتنگ بازی نہ کریں ، پتنگ کی دھاتی ڈورسے کرنٹ لگ سکتا ہے ۔